Wednesday, 19 October 2016
الف با تو بہت پڑها ہو گا.......
لیکن ایسے نہیں......
آیئے میں آپ کو نبی کریم صلی علیہ وسلم کی نرالی شان سناؤں
الف: نےکہا--- اللہ کا رسول آرہا ہے.
ب: نے کہا --- بانی اسلام آرہا ہے.
ت: نےکہا --- تاجدار مدینہ آرہا ہے.
ث: نےکہا--- ثروت والا آرہا ہے.
ج: نےکہا---جلیل القدر آرہا ہے.
ح: نےکہا....حبیب خدا آرہا ہے.
خ: نےکہا...خاتم انبیین آرہا ہے.
د: نےکہا...دو جہاں کا والی آرہا ہے.
ذ: نےکہا...ذالک الکتاب کہنے والا آرہا ہے.
ر: نےکہا...رحمة للعلمین آرہا ہے.
ز: نےکہا...زمانے کا امام آرہا ہے.
س:نےکہا...ساقی کوثر آرہا ہے.
ش: نےکہا...شافع محشر آرہا ہے.
ص: نےکہا...صادق و امین آرہا ہے.
ض: نےکہا...ضعیفوں کاماوی آرہا ہے.
ط: نےکہا...طاہر و مطہر آرہا ہے.
ظ: نےکہا...ظلم مٹانے والا آرہا ہے.
ع: نے کہا...عرب کا تاجدار آرہا ہے.
غ: نےکہا...غریبوں کا ملجا آرہا ہے
ف: نےکہا...فقیروں کامولا آرہا ہے.
ک: نے کہا...کملی والا آرہا ہے.
ل: نے کہا... لولاک کا مخاطب آرہا ہے.
م: نےکہا... محمد الرسول اللہ آرہا ہے.
ن: نےکہا...نبیوں کا سردار آرہا ہے.
و: نےکہا...والضحی آرہاہے.
ہ: نے کہا... ہادی برحق آرہا ہے.
ی: نے کہا...یکتاانوکھی شان والا آرہا ہے.
❤ صلی اللہ علیہ وسلم ❤
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment